توشہ خانہ کیس میں نیا موڑ: جج کا پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران نیا موڑ آ گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی کے وکلاء کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، جج کی جانب سے اعلیٰ عدالت سے انصاف کی درخواست کی گئی ہے۔خود سے منسوب فیس بک پوسٹیں کمرۂ عدالت میں دکھانے پر جج ہمایوں دلاور نے ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کے لیے لکھ دیا۔جج ہمایوں دلاور نے دوران سماعت کہا کہ سب کے سامنے فیس بک پوسٹس کے کاغذات لہرائے گئے، کوئی کسی کے لیے جج نہیں بن سکتا، مجھے بھی انصاف چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.