ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم سیونتھ سن کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس نوجوان جنگجو اور اس کا بوڑھا استاد خوفناک بلاؤں کے سامنے ڈٹ گئے،ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ” سینوتھ سن ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم سینوتھ سن کی کہانی اٹھارہویں صدی عیسوی کی ایک دیومالائی داستان کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک نوجوان،خوفناک بلاؤں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک بوڑھے جنگجو کی شاگردی اختیار کرتا ہے۔اپنے فن میں ماہر بوڑھا جنگجو نوجوان کو لڑائی اور جنگ کےتمام فنون سکھاتا ہے،جس کے بعد وہ نوجوان انسان دشمن بلاؤں کے خلاف میدان میں اتر جاتا ہے۔ایکشن،ایڈونچراور دیومالائی داستان کے روایتی مناظر سے سجی فلم کا ٹریلر شائقین نے بےحد پسند کیا ہے۔فلم اگلے سال سترہ جنوری کو امریکا سمیت کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
تبصرے بند ہیں.