بھرپور پیداوار،دال چنے کی قیمت میں 40تا50 روپے کلوکمی
اسلام آباد: ملک میں دال چنے کی کھپت7 لاکھ ٹن سالانہ ہے اور رواں سال ملک میں بھرپور پیداوار کے باعث ہول سیل منڈیوں میں چنے کی دال کی قیمت میں 40 تا 50 روپے فی کلوگرام کمی واقع ہوگئی۔ آل پاکستان ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے صدر انیس مجید نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ملک میں چنے کی پیداوار 2لاکھ 91 ہزار ٹن تھی جس کی وجہ سے تقریباً4 لاکھ ٹن چنے کی دال درآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھرپور پیداوار سے ملک کی بڑی منڈیوں میں چنے کی دال کی تھوک قیمت100 تا 110روپے سے کم ہوکر60 تا 70 روپے فی کلو گرام تک گر گئی ہے۔ انیس مجید نے کہا کہ گزشتہ2 ہفتوں کے دوران ملک کی بڑی غلہ منڈیوں میں چنے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہونے سے چنے کی دال کی قیمتوں میںکمی ہوئی ، رواں برس بھرپور پیداوار کی وجہ سے چنے کی دال کی درآمدات میں نمایاں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، ملک میں طلب اور رسد کے تخمینے کے بعد دال کی برآمد کی اجازت دے دینی چاہیے ورنہ اسمگلنگ کا خدشہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.