تعلیمی اداروں کو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بنانے پر غور

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ میں طلبا و طالبات کی طرف سے بڑے اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 10ہزار روپے سے زائد فیس کی ادائیگی پر 5 سے 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ میں طلبا و طالبات کی طرف سے بڑے اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار روپے سے زائد فیس کی ادائیگی پر 5 سے 10 فیصد قابل ایڈجسٹ ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا جائے اور یہ ٹیکس طلبا و طالبات کی طرف سے جمع کرائی جانے والی فیسوں پر متعلقہ اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کرائیں گے۔ جن طلبا و طالبات کی فیسوں سے یہ ٹیکس کٹوتی کی جائے گی ان طلبا و طالبات کے والدین اپنی ٹیکس ریٹرنز میں اس ٹیکس کو ایڈجسٹ کراسکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم حتمی منظوری بجٹ میں دی جائیگی۔

تبصرے بند ہیں.