الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخوں پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے اپنے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو حاصل نہیں، آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کے لیے تاریخ دے۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہے کہ آئین پاکستان نے اداروں کے اختیارات کو بالکل واضح کر رکھا ہے اس لیے سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے کرطے شدہ قانون کو تبدیل کیا لہٰذا سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی غلطی کو درست کرے۔
تبصرے بند ہیں.