آشیانہ اقبال ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ سے کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمارے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، بری کیا جائے۔دوسری جانب فواد حسن فواد نے بھی احتساب عدالت لاہور میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے، ملزم منیر ضیاء، علی سجاد نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔یاد رہے کہ ہمراہی ملزم ندیم ضیاء پیرزادہ اور بلال قدوائی پہلے ہی بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں، ندیم ضیاء پیرزادہ نے دس دس لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کروا دیئے۔ملزم ندیم ضیاء پیرزادہ کی طرف سے فقیر حسین اور محمد یاسین نے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔
تبصرے بند ہیں.