Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.