چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی جو آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں، پولیس کے 28 اور ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں اور 20 مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مقدمات کی تفصیل پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چودھری کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
تبصرے بند ہیں.