الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی سکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج کردی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا وہاں کیا فیصلہ آیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا تحریک انصاف کا مؤقف سن کر فیصلہ کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف نے عبوری جواب دیا تھا حتمی جواب کیلئے وقت مانگا تھا، 6 ہفتے کا وقت مانگا تھا اب تو 6 ماہ گزر چکے ہیں، اب تک کچھ نہیں ہوا ایسے نہیں چلے گا۔پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے کہا کہ انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے معاون وکیل کی دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.