عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق سکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف سٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس سکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، سکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہو کر بات چیت کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.