سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔آڈیو میں وکیل خواجہ طارق رحیم نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ خاتون جو بول رہی ہے اسکو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔ثاقب نثار نے کہا جب ضرورت پیش آئی تو آپ سے کہہ دیں گے، آپ اس سائیڈ پر دھماکا کر دیجیے گا، مجھ میں حوصلہ ہے، برداشت کر سکتا ہوں، مجھے کنفیوژ یا پریشان نہیں ہونا۔جواب میں خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مجھے بتا دیجئے گا، جیسا کہیں گے ہو جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو کلپ جعلی ہے۔

تبصرے بند ہیں.