پنجاب میں اسلحہ کی نمائش کرنیوالے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) اسداللہ خان، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔چودھری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی عمومی صورتحال میں بہتری خوش آئند ہے، عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تر وسائل مہیا کر رہے ہیں، عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.