توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران، فواد، اسد عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ تینوں رہنماؤں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، 4 رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی جبکہ اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔

تبصرے بند ہیں.