Latest National, International, Sports & Business News

اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی، وزیر خزانہ نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ کے خلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی بھی ختم کر دی، الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ہونے کے بعد دو ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر وسیم شہزاد کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.