سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کو عام انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لاہور میں موجودہ پارٹی ک سیاسی ٹیم کو موجودہ سیاسی صورت حال میں اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کو پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور عام انتخابات کی تیاری کے لئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ن لیگی رہنما اور کارکن پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں۔اس سلسلے میں گورنر ہاؤس اور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو پارٹی رہنماؤں کیلئے کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، ان مقامات پر کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں عوام کے بنیادی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات دیئے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.