عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کپڑے بیچنے والے شہباز شریف بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ شدید معاشی بحران ہے، مگر اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی کے سپہ سالار بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے، امید ہے کہ آج اس پر کچھ فیصلہ ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ 2 ارب روپے بلاول کے دوروں پر، 2 ارب روپے کمپنی کی مشہوری پر لگا دیے گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ 77 وزراء کے بحری بیڑے اور آئی ایم آیف کی شرائط صرف غریب کے لیے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ حکمرانوں کی اپنی دولت بیرونِ ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 جنوری کو پی ڈی ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.