اسلام آباد بلدیاتی الیکشن: عدالتی حکم کے باوجود پولنگ شروع نہ ہو سکی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے حکم کے باوجود شہر اقتدار میں پولنگ سٹیشنز پر مکمل سناٹا ہے جبکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔الیکشن کمیشن کا عملہ بھی متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک نہ پہنچ سکا جبکہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 8 بجے شروع ہونی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرائے جائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہرنے پڑھ کر سنایا۔

تبصرے بند ہیں.