رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔رہنما پی ٹی آٰئی نے مزید کہا کہ آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.