چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیے جانے کا.نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔آئی جی پنجاب کا چارج تاحال کسی افسر کو نہیں دیا گیا ہے، فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں بطور سکیورٹی ایڈوائزر تعیناتی بھی ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.