استعفوں کی تصدیق کا معاملہ: پی ٹی آئی کا دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان جائے گی جس کے لئے قانونی ماہرین کی جانب سے درخواست کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کی بدنیتی کے باعث کیا گیا، پی ٹی آئی نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا جبکہ سپیکر کے روبرو جانے کے اعلان پر سپیکر چھٹی پر چلے گئے۔

تبصرے بند ہیں.