پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں، کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نہیں آ رہے البتہ وہ اس کی تنخواہ لے رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا، مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں، کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج اس حوالے سے اسپیکر اسمبلی کو خط لکھا جارہا ہے، جس میں وقت پوچھا جا رہا ہے کہ ممبرانِ اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے کب آئیں۔فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے بعد نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے گا۔
تبصرے بند ہیں.