سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کواندازہ ہے ملک مزید عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا، اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی، انہیں بھی اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ الیکشن 2 مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے، الیکشن ناگزیر ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے، سیاسی و معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔
تبصرے بند ہیں.