Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں وزارات داخلہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جس کی سماعت کل ہو گی ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.