ڈاکٹر عافیہ سے متعلق دفتر خارجہ کی امریکا سے خط و کتابت پر اظہار عدم اطمینان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے دفتر خارجہ کی امریکا سے خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دفتر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کیا۔عدالت نے دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزارت خارجہ کو تمام خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دفتر خارجہ کے حکام سے کہا کہ آپ نے دوبارہ وہی پراسس شروع کر دیا جو پہلے کر چکے ہیں، امریکہ کے ساتھ جو خط و کتابت ہوئی ہے وہ دکھائیں، ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے، آئندہ تاریخ پر وزارت خارجہ کی تمام خط و کتابت عدالت میں پیش کی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت سات دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.