وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج شام 6 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شرکاء کو عشائیہ بھی دیں گے اور پارلیمانی رہنماوں کو اہم تقرریوں سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔
تبصرے بند ہیں.