دوحا: فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر نہ کرنے پر شائقین کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے تقریب کو “ریڈ بٹن” سروس اور آن لائن پر بھیج دیا، تاہم ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کرتے ہوئے قطر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔انگلینڈ کے سابق فٹ بال کپتان لائنکر نے کہا کہ یہ تاریخ کا سب سے متنازعہ ورلڈکپ ہے جہاں بال کو ایک کک نہیں لگی اور تنازعات جنم لینے لگے۔دوسری جانب انگلش ٹیم کے سابق کپتان کو ٹوئٹر پر بہت سے صارفین نے شئیر بھی کیا۔قبل ازیں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کے ایک حالیہ ریمارکس میں کہا تھا کہ خلیجی ملک کے ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر تنقید مغربی “منافقت” پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ “یورپ کو تنقید بند کر کے اپنے تارکین وطن کے حالات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے، ہم یورپی جو پچھلے 3000 سالوں سے کررہے ہیں، ہمیں اخلاقی سبق دینا شروع کرنے سے پہلے اپنے کیے کی معافی مانگنی چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.