پانچ دن انتہائی اہم، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 5 دن انتہائی اہم ہیں، کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، 5 دن انتہائی اہم ہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیئرٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی، 26 نومبر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہو جائے گا، آر ہوگا یا پار ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا، رانا ثناء اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.