شہر قائد کے بین الاقوامی جناح ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں قومی ائرلائن کے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 سے اڑان بھرتے ہی پرندہ ٹکرایا جبکہ لاہور سے کراچی آنے والی دوسری پرواز پی کے 305 سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 کو پائلٹ نے واپس جناح ٹرمینل پر لینڈ کروا دیا۔لاہور سے آنے والی پرواز پی کے 305 کی لینڈنگ کے بعد ہینگر میں طیارے کا معائنہ کیا گیا، پی آئی اے کی پروازوں میں مجموعی طور 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام تاحال پرندوں کو بھگانے کے لیے کراچی سمیت ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پر جدید نظام نصب نہیں کرسکے۔
تبصرے بند ہیں.