ٹینس اسٹار نواک جوکووچ آسٹریلوی ویزا جاری ہونے پر اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گے۔آسٹریلین اوپن چیمپیئن رافیل نڈال نے نواک جوکووچ کو آسٹریلوی ویزا جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین خبر ہے۔رافیل نڈال نے کہا کہ ’میں ہمیشہ کہتا ہوں ٹینس اُس وقت بہترین ہے جب کورٹ میں بہترین کھلاڑی ہوں‘۔رافیل نڈال نے مزید کہا کہ راجر فیڈرر اب ٹینس نہیں کھیل رہے، میں نے انجریز کے باعث اہم ٹورنامنٹ مس کیے، نواک پچھلا آسٹریلین اوپن نہیں کھیلے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ماضی کا حصہ ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ اب نواک کھیلیں گے، وائرس اب کنٹرول ہوچکا ہے تو پھر کیوں نہ سب کھیلیں۔رافیل نڈال نے کہا کہ ’میں خوش ہوں، ٹورنامنٹ اور فینز کے لیے خوش ہوں کہ نواک کھیلیں گے‘۔واضح رہے کہ سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کوویڈ ویکسینیشن نہ لگوانے کی وجہ سے اس سال آسٹریلین اوپن کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔نواک جوکووچ کی غیر موجودگی میں اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔
تبصرے بند ہیں.