کسی غیر آئینی اقدام پر یقین نہیں رکھتے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی غیر آئینی اقدام پر یقین نہیں رکھتے، جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما فواد چودھری سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم کو گجرات کی تحصیل لالہ موسیٰ، جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری کے قریب لانگ مارچ کے جلسوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سے پی ٹی آئی رہنما اور سینئر قانون حامد خان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی غیر آئینی اقدام پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.