راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بے اختیار اور فارغ وزراعظم ایمرجنسی میں4 دن سے لندن بیٹھا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدل اور مفرورنواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔حکومتی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 دن ٹی وی نہیں ٹوئٹر پرنظر آؤں گا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ مل سکتی ہےارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں ۔ عدلیہ بخوبی جانتی ہےکہ ان سےملک نہیں چل رہا۔ عمران خان معجزانہ طور پہ بچ گئےلیکن خطرہ ٹلا نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ معیشت تباہ، زرمبادلہ کےذخائرکم، نہ گیس نہ پٹرول، تو سرمایہ کاری خاک ہوگی۔ اب مولانا فضل الرحمن کومذہبی کارڈکےلیےآگےکیاہے۔
تبصرے بند ہیں.