ایک تعیناتی سب پہ بھاری، شہباز جاتے شرم الشیخ اور نکلتے لندن میں ہیں:شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے اور نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں، ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو مایوسی ہو گی، فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور الیکشن ہوں گے جبکہ اسلام آباد 13 ربڑ سٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا، اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.