پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مجھے اجازت دیں تو فوری لانگ مارچ کو آگے بڑھاؤں۔سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ اگر مجھے ڈاکٹرز جانے دیں تو میں فوری اسی مقام پر پہنچ جائوں اور لانگ مارچ کو آگے بڑھائوں، میری کوشش ہے کہ ابھی عوام کے درمیان پہنچ جائوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی ورنہ مارنے والوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسے ڈرائیں گے تو میں ڈرنے والا نہیں ہوں، اس سے میں مزید مضبوط ہوا ہوں، ہم قانونی اور آئینی طریقے سے پرامن لانگ مارچ کررہے تھے لیکن دشمن نے بزدلوں والا کام کیا۔
تبصرے بند ہیں.