سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔راولپنڈی ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے یاد بھی نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے، میرے خلاف تمام کیس سیاسی ہیں، عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے، حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گرفتار شخص کا اعترافی بیان وائرل کیا گیا، پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے واقعہ کی تفتیش اور تحقیقات کرے، اور اصل مجرموں کو بے نقاب کرے۔شیخ رشید نے کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے، ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کو دنیا میں کسی جگہ سے فنڈ نہیں ملا۔
تبصرے بند ہیں.