لاہور: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روزجاں بحق ہونے والی خاتون صحافی کے گھرجا کراہلخانہ سے تعزیت کی۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر جا کر ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی۔عمران خان نے صدف نعیم کی والدہ اور بچوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔عمران خان تعزیت کے بعد کامونکی روانہ ہوگئے۔خاتون صحافی صدف نعیم گزشتہ روز لانگ مارچ کی کوریج کررہی تھیں کہ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے، والدہ عمران خان کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں! pic.twitter.com/ROlyGSm5p9
— Hassan Hafeez (@hassanarynews) October 31, 2022
تبصرے بند ہیں.