Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق حکومتی کمیٹی قائم

اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی: ذرائع

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 11  ارکان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق،  قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد، مریم اورنگزیب، آغا حسن بلوچ، خالد مگسی، حنیف عباسی بھی شامل  ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.