اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین کے خلاف جرائم کی تفصیلات پیش کی گئی جس کے مطابق گزشتہ 3 سال میں خواتین کے خلاف جرائم پر 63ہزار 367 کیس رجسٹر ہوئے۔تحریری جواب کے مطابق 2019 سے 2021 کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 987 خواتین کو قتل کیا گیا، خواتین کے ساتھ زیادتی کے 10 ہزار 517 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ تین سال کے دوران اجتماعی زیادتی کے 643 واقعات ہوئے۔خواتین پر تشدد کے 5ہزار 171 واقعات پر مقدمات رجسٹر ہوئے۔ تین سال کے دوران ایک ہزار 25 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، تیزاب پھینکنے کے 103 واقعات ہوئے جبکہ گھروں میں چولہے پھٹنے سے جھلسنے کے 38 واقعات ہوئے۔ملک بھر میں خواتین کو اغوا کرنے کے 41ہزار 513 کیسز بھی رجسٹر ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.