سارہ انعام قتل کیس: مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ عدالت سے گرفتار

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں اور ملزمہ آج اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت میں پیش ہوئیں تاہم ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا، اس سے قبل، ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی تیسری اہلیہ سارہ انعام کو چک شہزاد میں اپنی رہائشگاہ پر بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور واقعے کے وقت شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ بھی گھر پر موجود تھیں۔ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.