انڈونیشیا کے صدر اور فیفا کےسربراہ کی ملاقات میں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ یکم اکتوبر کو فٹ بال گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے بعد بدنظمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ایک فٹ بال کے شائقین کا ملک ہے اس لیے شہر ملنگ میں قائم کنجوروہان اسٹیڈیم کو منہدم کرکے فیفا کے معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔
اس موقع پر فیفا کے سربراہ نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت فیفا کی اولین ترجیحات ہے۔
واضح رہے اسٹیڈیم میں ہنگامی آرائی کے بعد یہ میٹنگ اسی لیے عمل میں لائی گئی ہے تاکہ ایک مشترکہ جوائنٹ فورس بنائی جاسکے کیونکہ انڈونیشیا اگلے سال ہونے والے انڈر 20 کے ورلڈکپ کی میزبانی کرنے جارہاہے۔
تبصرے بند ہیں.