’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 4 دنوں میں بیرون ملک 51 کروڑ کمالیے

یہ فلم 25 ممالک کی 500 سے زائد اسکرینوں پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے صرف 4 دنوں میں بیرونِ ملک سے 51 کروڑ روپے جب کہ پاکستانی مارکیٹ سے ساڑھے 11 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

یہ فلم 25 ممالک کی 500 سے زائد اسکرینوں پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ میں ٹاپ ٹین میں، متحدہ عرب امارات میں پہلے جب کہ آسٹریلیا، کینیڈا، قطر، سعودی عرب، جرمنی، ناروے، اسپین، ہالینڈ اور دیگر ممالک میں یہ فلم اولین نمبروں میں شامل ہے ۔

ناظرین کی جانب سے اسے بہترین پاکستانی پنجابی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.