امریکی صدر کا بیان غلط، پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم محفوظ ہے:خرم دستگیر

وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔خرم دستگیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

تبصرے بند ہیں.