وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایک اور اجلاس ہوا، اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، اس اجلاس میں جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پخونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
تبصرے بند ہیں.