ملک بھر میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، کراچی میں مزید 3 جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔کراچی میں ڈینگی سے مزید 3 اموات کے بعد سندھ میں مجموعی تعداد 49 ہو گئی، 24 گھنٹے کے دوران 381 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا، صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 398 کیس سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 13 ہزار 221 ہو گئی۔پشاورمیں ڈینگی کے مجموعی کیسزکی تعداد 5 ہزار415 ،مردان میں 2 ہزار 947 ،خیبر میں 910 اور نوشہرہ میں 748 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 302 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.