Latest National, International, Sports & Business News

شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

سرکاری کام کے سلسلے میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرون ملک سے جانا پڑتا ہے لہٰذا ان کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے: وکیل کے دلائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کےکےآغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سرکاری کام کے سلسلے میں صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرون ملک سے جانا پڑتا ہے لہٰذا ان کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل دلائل پر درخواست منظور کرتے ہوئے شرجیل میمن کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا  حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.