حکمت عملی اور ذہانت سے شاندار کامیابی، رمیز راجا کی جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی اور ٹرافی اپنے نام کی

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی اور ٹرافی اپنے نام کی۔

قومی ٹیم کی جیت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافے کے حوالے سے بڑی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور شاندار پرفارمنس پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے حکمت عملی، ذہانت اور تحمل کا مظاہرہ کر کے شانداز فتح حاصل کی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی سوشل میڈیا پر گرین شرٹس کو کامیابی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فائنل میں بولنگ انتہائی شاندار رہی، آخری 5 اوورز نے جیت کی بنیاد رکھی، حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کی جبکہ نواز اور حیدر علی اچھا کھیلے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا اس سیریز میں جیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو بہت اعتماد دے گی۔

تبصرے بند ہیں.