سینیٹ: پی ٹی آئی اراکین کا اعظم سواتی کی گرفتاری پر احتجاج، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی

اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی سینیٹرز بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی کہ ’اعظم سواتی کو رہا کرو‘۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس کے بعد سینیٹ میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔

سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا جس پر پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے بھاگ گئے بھگوڑے کے نعرے لگائے گئے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے دو روز قبل اعظم خان سواتی کو حراست میں لیا تھا اور گزشتہ روز ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی لیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.