امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے مستقبل اور افغانستان میں استحکام پر پاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر پاکستان سے مستقل بات ہوتی ہے۔اپنے ایک بیان میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی، پاکستان کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دی گئی رقم کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار موجود ہے، امریکا اور یو ایس ایڈ کے نمائندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور رپورٹ پیش کرتے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے دس اضلاع کا دورہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یو ایس ایڈ کی ٹیم نے گزشتہ ماہ یہ دورے کئے تاکہ ضرویات اور امداد کا جائزہ لیا جا سکے، یو ایس ایڈ مقامی پارٹرنرز کے ساتھ بھی کام کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور دیگر عرب و مسلم ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدرکرتا ہے، پاکستان اور امریکا کے متعدد معاملات میں مفادات یکساں ہیں، پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاک امریکا تعاون اور مفادات سکیورٹی اورمعیشت پر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.