Latest National, International, Sports & Business News

ملائیشیا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان ان کی اپنی جماعت کی طرف سے جلد الیکشن کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ملائیشین وزیراعظم صابری یعقوب نے پیرکے روز پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا جس سے ملک میں جلد الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 60 روز میں الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔

ٹی وی پر قوم سے خطاب میں ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ ان کی گزشتہ روز بادشاہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی اجازت طلب کی جس پر بادشاہ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان ان کی اپنی جماعت کی طرف سے جلد الیکشن کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ صابری یعقوب کو اپنی جماعت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا تھا جس کے باعث وہ سب سے کم عرصے وزارتِ عظمیٰ پر براجمان رہے۔

تبصرے بند ہیں.