سیلاب متاثرین کی گاڑی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

سیلاب متاثرین کرائے کی گاڑی میں امدادی سامان لے جارہے تھے جہاں قلات کے علاقے جہان کے قریب گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا

لیویز حکام کے مطابق سیلاب متاثرین کرائے کی گاڑی میں امدادی سامان لے جارہے تھے جہاں قلات کے علاقے جہان کے قریب گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا۔

لیویز حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے ایک کا تعلق قلات اور دوسرے کا سندھ سے ہے۔

لیویز حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.