غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘مشن امپاسبل’ کے اداکار ٹام کروز اور ‘دی بورن آئی ڈینٹیٹی’ کے ڈائریکٹر ڈوگ لی مین نے مبینہ طور پر یونیورسل فلمڈ انٹرٹینمنٹ گروپ کی چیئرمین ڈونا لینگلی سے ایک ایسی فلم بنانے کے لیے رابطہ کیا ہے جس کی شوٹنگ خلا میں بھی کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ٹام کروز راکٹ کو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر لے جائیں گے، فلم کی زیادہ تر شوٹنگ زمین پر ہی ہوگی۔
ڈونا لینگلی کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ سے ٹام کروز انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے والے پہلے عام شہری بن جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے اس حوالےسے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یا د رہے کہ اس سے قبل ڈوگ لی مین امریکی خلائی ادارے ناسا اور ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اشتراک سے بننے والی فلم کیلئے ٹام کروز کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.